اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کےاسپیکر نبیہ بری نے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے صیہونی دشمن اور تکفیری دہشتگردی کا مقابلہ کۓ جانے کو سراہا ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے لبنانی حکام اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران صیہونی دشمن اور تکفیری دہشتگردوں کےساتھ حزب اللہ کے مقابلے کو سراہا اور حزب اللہ کے بارے میں مخاصمانہ رویہ اختیار کرنے والے ممالک کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ نبیہ بری نے لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں اسلامی استقامت کی کارروائی پر اعتراض کرنے والے افراد کی نیک نیتی میں شک کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ افراد بھول چکے ہیں کہ صیہونی دشمن نے بارہا دنیا والوں اور یونیفل کی آنکھوں کے سامنے لبنان کےاقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت نے منگل کے دن شبعا فارمز میں صیہونی دشمن کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲